Sunday, May 12, 2024

پیرا گون ہاؤسنگ اسکینڈل کیس میں مزید گواہ طلب، سماعت 18 جنوری تک ملتوی

پیرا گون ہاؤسنگ اسکینڈل کیس میں مزید گواہ طلب، سماعت 18 جنوری تک ملتوی
January 7, 2021

لاہور (92 نیوز) پیرا گون ہاؤسنگ سوسائٹی اسکینڈل کیس کی سماعت اٹھارہ جنوری تک ملتوی کردی گئی۔ آئندہ سماعت پر مزید گواہ طلب کرلیے گئے۔

احتساب عدالت میں خواجہ سعد اور سلمان رفیق پیرا گون ہاؤسنگ سوسائٹی اسکینڈل کیس میں پیش ہوئے۔ عدالت نے مزید دو گواہان کے بیان قلمبند کرکے آئندہ سماعت پر مزید گواہوں کو طلب کرلیا۔

جج جواد الحسن نےسعدرفیق سے کہا کہ عدالت میں لوگوں کے اجتماع کو کم سے کم رکھنے میں اپنا کردار ادا کریں، یہ ہماری اورآپ کی صحت کابھی معاملہ ہے،عدالت نےحکم دیا توآپ پریشان ہوں گے۔

میڈیا سے بات چیت میں خواجہ سعدرفیق نے کہا کہ ہزارہ کمیونٹی کے متاثرین کئی روز سےسخت سردی میں پیاروں کی میت لے کر بیٹھے ہیں اور وزیراعظم کو پرواہ نہیں۔

خواجہ برادران پر پیرا گون سٹی کرپشن میں مالی فوائد حاصل کرنے کا الزام ہے۔