Wednesday, May 8, 2024

پیرا گون ہاؤسنگ اسکینڈل کیس کی سماعت 8 اگست تک ملتوی

پیرا گون ہاؤسنگ اسکینڈل کیس کی سماعت 8 اگست تک ملتوی
July 16, 2019

لاہور ( 92 نیوز) احتساب عدالت نےپیراگون ہاؤسنگ اسکینڈل کیس میں خواجہ برادران کے جوڈیشل ریمانڈ میں آٹھ اگست تک توسیع کردی،سعدرفیق بولےنئے پاکستان میں روٹی اورنان سمیت ہرچیزمہنگی کردی گئی،عوام حکومت سے تنگ ہیں۔

احتساب عدالت نے خواجہ برادران کے جوڈیشل ریمانڈ میں آٹھ اگست تک توسیع کردی ، عدالت نے آئندہ سماعت پرخواجہ برادران کو فرد جرم عائد کرنے کے لیے طلب کرلیا۔

سماعت کے دوران خواجہ سعدرفیق نے مؤقف اختیارکیا کہ وہ ریفرنس کی کاپی خوددیکھناچاہتے ہیں ، عدالت کی جانب سے استفسارکیا گیا کہ کیا آپ کو دوسروں پر یقین نہیں جس پر سعدرفیق بولے یقین توہےلیکن میں جیل میں بہت کچھ سیکھ چکاہوں،جس پرریفرنس کی نقول خواجہ برادران اور انکے وکلاکوفراہم کردی گئیں۔

غیررسمی بات چیت میں خواجہ سعدرفیق نے کہا کہ  تاجروں کی کامیاب ہڑتال نے حکومتی کی پالیسیوں پرعوامی جذبات کی ترجمانی کردی ، مزیدکہا پوری دنیا میں پروڈکشن آرڈرکاقانون موجود ہے مگریہاں اپوزیشن کی گرفتاریاں کی جاتی ہیں ۔