Thursday, May 9, 2024

پیرا گون سوسائٹی کیس، خواجہ برادران کے جوڈیشل ریمانڈ میں 5 روز کی توسیع

پیرا گون سوسائٹی کیس، خواجہ برادران کے جوڈیشل ریمانڈ میں 5 روز کی توسیع
September 23, 2019
لاہور ( 92 نیوز) پیرا گون سوسائٹی کیس میں خواجہ سعد رفیق اور سلمان رفیق کے جوڈیشل ریمانڈ میں پانچ روز کی توسیع کر دی گئی ۔ دوران سماعت  خواجہ برادران کے وکیل  نے کہا کہ سیاسی بنیادوں پر کیس بنایا گیا ، نیب نے 2003 سے 2007 تک اثاثوں کے حوالے سے  تفتیش کی مگر کچھ نہ ملا ،2007 میں معذرت کی کہ اس نے انکوائری میں 4 سال ضائع کیے، آج تک نیب نے خواجہ برادران کے خلاف ایک پیسے کی کرپشن کا ثبوت پیش نہیں کیا ۔ نیب پراسیکیوٹر نے اپنے دلائل میں کہا کہ  فرد جرم عائد  ہونے کے بعد عدالتی دائرہ اختیار کو چیلنج نہیں کیا جا سکتا  ، فرد جرم عائد ہونے کا مطلب ہے عدالت نے اپنا دائرہ اختیار تسلیم کر لیا۔ نیب پراسیکیوٹر نے کہا کہ ہمارا کیس ہے کہ پیراگون میں عوام سے فراڈ کیا گیا ۔عدالت نے وکلا اور نیب پراسیکیوٹر کو بحث کیلئے طلب کرلیا۔