Thursday, April 25, 2024

پیرآف گولڑہ شریف نے تحریک انصاف کی حمایت کا اعلان کر دیا

پیرآف گولڑہ شریف نے تحریک انصاف کی حمایت کا اعلان کر دیا
July 7, 2018
پاکپتن (92 نیوز) علماء مشائخ کانفرنس میں پاکپتن کے سجادہ نشین پیر دیوان احمد مسعود چشتی اور پیر آف گولڑہ نظام الدین جامی نے کرپشن کے خلاف علم بلند کرنے پر چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی سیاسی حمایت کا اعلان کر دیا۔ عمران خان کا علماء مشائخ کنوینشن سے خطاب میں کہنا تھا کہ نواز شریف کو جتنے مواقع ملے شاید ہی کسی حکمران کو ملے ہوں ۔ انہوں نے کہا کہ نواز شریف نے 300 ارب کا حساب دینا ہے۔ عمران خان کا کہنا تھا جو ختم نبوت پر یقین نہیں رکھتا وہ مسلمان نہیں۔ ادھر عمران خان نے ایک مرتبہ پھر راجہ ظفر الحق رپورٹ کو منظر عام لانے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا جو اس میں ملوث ہے ان کو سخت سزا دی جائے۔ کنونشن سے خطاب میں پیر نظام الدین جامی نے عقیدہ ختم نبوت اور نظام مصطفے سے مشروط شرائط پر آئندہ انتخابات میں عمران خان کی حمایت کا باضابطہ اعلان بھی کیا۔ ان کا کہنا تھا اگر مسند پر بیٹھنے کے بعد وعدوں کو فراموش کیا گیا تو یاد رہے کرسی فانی ہے۔ اس سے قبل چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے پیر آف گولڑہ پیر نظام الدین جامی سے گولڑہ شریف میں ان سے ملاقات بھی کی۔