Friday, May 3, 2024

پیر گولڑہ شریف کا خواجہ حمید الدین ، طاہر القادری کی حمایت کا اعلان

پیر گولڑہ شریف کا خواجہ حمید الدین ، طاہر القادری کی حمایت کا اعلان
December 27, 2017

گولڑہ شریف ( 92 نیوز ) گولڑہ شریف کے پیر نظام الدین جامی نے بھی طاہر القادری اور پیر حمیدالدین سیالوی کی حمایت کا اعلان کردیا۔ انہوں نے کہا کہ حکومت اپنی نااہلی کو دھونا چاہتی ہے تو رانا ثناء اللہ کو برطرف کرے۔

پیر آف گولڑہ شریف نظام الدین جامی نے پریس کانفرنس کے دوران پیر حمیدالدین سیالوی کی طرف سے حکومت کو دی گئی 31 دسمبر کی ڈیڈ لائن کی حمایت کا اعلان کیا ۔ انہوں نے کہا کہ رانا ثناء اللہ کو فوری طور پر برطرف کیا جائے  ۔

پیرنظام الدین جامی کا کہنا تھا کہ نواز شریف ختم نبوت کیلئے کیوں نہیں نکلے۔ ان  کی عدلیہ مخالف مہم غلط ہے ۔

پیر آف گولڑہ شریف نے کہا کہ کوئی بھی سنی مسلم لیگ ن کو ووٹ نہ دے۔ کس کو ووٹ دینا اس کا جلد اعلان کیا جائے گا۔  انھوں نے کہا کہ ان کا مقصد سیاسی ہے نہ ہی حکومت گرانا ۔