Wednesday, May 8, 2024

پیر کو پنجاب اسمبلی میں الطاف حسین کے بیان کے خلاف مذمتی قراردادپیش کی جائے گی:محمود الرشید

پیر کو پنجاب اسمبلی میں الطاف حسین کے بیان کے خلاف مذمتی قراردادپیش کی جائے گی:محمود الرشید
May 2, 2015
لاہور(ویب ڈیسک)اپوزیشن لیڈرپنجاب اسمبلی میاں محمود الرشید کا کہنا ہے کہ سوموار کو پنجاب اسمبلی میں الطاف حسین کے بیان کے خلاف مذمتی قراردادپیش کی جائےگی جس میں مطالبہ کیاجائےگا کہ ایسےاقدامات کیے جائیں کہ آئندہ کسی کو ایسی زبان استعمال کرنے کی جرات نہ ہو۔ نائنٹی ٹونیوز سے گفتگو کرتے ہوئےمیاں محمودالرشید کا کہنا تھا کہ کسی سیاسی لیڈر کو یہ زیب نہیں دیتاکہ وہ پاک فوج کے خلاف ایسی زبان استعمال کرے ۔ حلانکہ عسکری قیادت،رینجرز اور سیکیورٹی اداروں کی جانب سے بار بار یہ واضح کیا گیا ہے کہ یہ آپریشن کسی سیاسی جماعت کے خالاف نہیں بلکہ جرائم پیشہ عناصر کے خلاف ہے ۔ میاں محمودالرشیدنےکہاکہ کسی کو یہ زیب نہیں دیتا کہ وہ لوگوں کو ریاستی اداروں کے خلاف بغاوت پر اکسائے۔ ایک سوال کے جواب میں میاں محمود الرشید کا کہناتھا کہ مرکزی حکومت اور پیمرا بھی حرکت میں آئےاور ایسے واقعات کی روک تھام کیلئےاپناکرداراداکریں۔