Saturday, April 27, 2024

پیر نور الحق قادری کی سعودی سفیر سے ملاقات، عمرہ فلائٹ آپریشن بحالی پر گفتگو

پیر نور الحق قادری کی سعودی سفیر سے ملاقات، عمرہ فلائٹ آپریشن بحالی پر گفتگو
November 12, 2021 ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) وفاقی وزیر مذہبی اُمور پیر نور الحق قادری کی سعودی سفیر نواف سعید المالکی سے ملاقات ہوئی۔

وفاقی وزیر مذہبی اُمور اور سعودی سفیر کے درمیان پاکستانی عمرہ زائرین کیلئے فلائٹ آپریشن بحال کرنے اور پابندی والے ممالک سے نکالنے پر بات چیت ہوئی۔

اس موقع پر وفاقی وزیر پیر نور الحق قادری نے کہا حکومت پاکستان اور وزارت مذہبی اُمور سعودی ہدایات اور ایس او پیز پر موثر عمل درآمد کیلئے ہر ممکن تعاون کرے گی۔

سعودی سفیر نواف سعید المالکی نے کہا عمرہ آپریشن بحالی کا مطالبہ جلد از جلد سعودی حکام کے سامنے پیش کیا جائے گا۔ انہوں نے عندیہ دیتے ہوئے کہا عنقریب پاکستانی زائرین سے عمرہ کی پابندی اٹھا لی جائے گی۔

اس موقع پر دونوں رہنماوں کے مابین پاک سعودی تعلقات اور باہمی دلچسپی کے امور پر بھی تفصیلی تبادلہ خیال ہوا۔