Sunday, September 8, 2024

پیر محل : بیٹے نے سابق ایم پی اے باپ اور سابق ناظم بھائی کو قتل کر دیا

پیر محل : بیٹے نے سابق ایم پی اے باپ اور سابق ناظم بھائی کو قتل کر دیا
August 11, 2015
پیرمحل(92نیوز)سابق رکن صوبائی اسمبلی راؤ اقبال احمد خان اور اس کے بیٹے  کی نماز جنازہ ادا کر دی گئی ،نماز جنازہ میں سیاسی وسماجی شخصیات کے علاقہ ہزاروں افراد کی شرکت۔ اس موقع پر  سیکورٹی کے سخت انتظامات  کیے گئے تھے ۔ سابق ایم پی اے کے قتل اور بیٹے کی خود کشی کا ڈراپ سین بھی ہو گیا دونوں باپ اور بیٹے کو جائیداد کے تنازع پر بڑے بیٹے راؤ اظہر اقبال عرف لالہ نے قتل کیا۔ تفصیلات کےمطابق سابق رکن صوبائی اسمبلی راؤ اقبال احمد خان اور اس کے بیٹے سابق یونین ناظم راؤاطہر اقبال احمد خاں کی نماز جنازہ آبائی گاؤں 670/11گ ب کے ہائی سکول کی گراونڈ میں ادا کی گئی نماز جنازہ میں صوبہ بھر سے سیاسی وسماجی شخصیات کے علاوہ ہزاروں افراد نے شرکت کی نماز جنازہ کے موقع پر رقعت آمیز مناظر دیکھنے کو ملے راؤ اقبال احمد خاں 1997میں مسلم لیگ ن کے پلیٹ فارم سے رکن صوبائی اسمبلی منتخب ہوئے تھے اور بعد ازاں پیپلز پارٹی میں شامل ہو گئے جبکہ راؤ اطہر اقبال آئندہ عام ہونے والے انتخابات میں حلقہ پی پی 89سے امیدوارصسوبائی اسمبلی تھے جبکہ نجی ٹی کے مطابق ایم پی اے کے قتل اور بیٹے کی خود کشی کا ڈراپ سین بھی ہو گیا۔ پولیس ذرائع کے مطابق دونوں باپ اور بیٹے کو جائیداد کے تنازع پر بڑے بیٹے راؤ اظہر اقبال عرف لالہ نے قتل کیا ہے ایس ایچ او نے بتایا کہ تدفین کے بعد ملزم کو گرفتار کر لیا جائے گا اور ایف آئی آر بھی لانچ کر دی جائے گی۔