Thursday, April 25, 2024

پیر سید نصیر الدین نصیر کا دو روزہ عرس گولڑہ شریف میں شروع ہوگیا

پیر سید نصیر الدین نصیر کا دو روزہ عرس گولڑہ شریف میں شروع ہوگیا
November 18, 2016

 اسلام آباد(92نیوز)پیر سید نصیر الدین نصیر کا دو روزہ عرس آج گولڑہ شریف میں شروع ہوگیا ملک بھر سے عقیدت مندوں کی شرکت۔ دربارکی طرف آنے والے راستوں پر سکیورٹی انتہائی سخت ہے۔

تفصیلات کےمطابق پیر سید نصیر الدین نصیر کا دو روزہ عرس آج گولڑہ شریف میں شروع ہو گیا ہے پیر سید نصیر الدین نصیر انیس سو انچاس میں پیدا ہوئے اور آپ کا وصال دو ہزار نو میں ہوا۔آپ اس دار فانی سے سترہ صفر کو کوچ کر گئے اور آپ کی تدفین اٹھارہ صفر کو دربارہ گولڑہ شریف میں ہوئی۔پیر سید نصیر الدین نصیر کے عرس کے موقع پر ملک بھر سے زائرین نے شرکت کی ۔عرس میں اجمیر شریف،دربار خواجہ نظام الدین اولیا اور افغانستان کی درگاہوں کے سجادہ نشینوں نے خصوصی شرکت کی۔اس موقع پر سیکورٹی کے سخت اقدامات کئے گئے تھے اسلام آباد پولیس کے علاوہ ایف سی اہلکاروں کو بھی دربار کے اطراف اور بلند عمارتوں پر تعینات کیا گیا تھا جب کہ دربار کی طرف آنے والی ہر قسم کی ٹریفک کو بند کردیا تھا۔ دربار کے داخلی راستوں پر واک تھرو گیٹ لگا کر زائرین کو جامع تلاشی کے بعد اندر جانے کی اجازت دی گئی۔عرس کے پہلے روزہ محفل سماع اور خصوصی دعائیہ تقریب کا انعقاد کیا گیا تھا عرس کی اختتامی تقریب اٹھارہ صفر کو ہوگی۔