Sunday, May 12, 2024

پیر سید شاہ عبدالحق گیلانی گولڑہ شریف کے ایصال ثواب کیلئے تقریب چہلم

پیر سید شاہ عبدالحق گیلانی گولڑہ شریف کے ایصال ثواب کیلئے تقریب چہلم
September 5, 2020

گولڑہ شریف ( 92 نیوز) پیر سید شاہ عبدالحق گیلانی گولڑہ شریف کے ایصال ثواب کیلئے تقریب چہلم  کا انعقاد کیا گیا  جس میں  مذہبی وسیاسی قائدین اورعقیدت مندوں کی بہت بڑی تعداد نے شرکت کی۔

پیرسید عبدالحق شاہ گیلانی کے ایصال ثواب کیلئے چہلم کی تقریب گولڑہ شریف میں ہوئی جس میں مذہبی وسیاسی قائدین اورعقیدت مندوں کی بہت بڑی تعداد نے شرکت کی۔

وزیراعظم کے مشیربابراعوان نے کہاکہ پیرمہرعلی شاہ کا خاندان ہمارے لیے چاند ستاروں کے مانند ہے،برصغیر پاک و ہند میں دو ہستیاں ایسی گزری ہیں جن کی دوسری کوئی مثال نہیں،پہلی عبد اللہ شاہ غازی اوردوسرے پیرمہر علی شاہ ہیں جنہوں نے فتنوں کے دور میں جہاد کوجاری رکھا۔

سابق وزیر اعطم یوسف رضا گیلانی کا کہنا تھا کہ پیرسید عبدالحق شاہ گیلانی کی خدمات ناقابل فراموش ہیں۔ عبدالحق شاہ گیلانی کے ایصال ثواب کیلئے پیرمعین الحق شاہ گیلانی نے خصوصی دعا کروائی۔