Friday, April 26, 2024

پیر حمید الدین سیالوی کا 17 دسمبر کو گوجرانوالہ میں جلسے کا اعلان

پیر حمید الدین سیالوی کا 17 دسمبر کو گوجرانوالہ میں جلسے کا اعلان
December 12, 2017

گوجرانوالہ ( 92 نیوز ) ختم نبوتؐ کے سلسلے میں پیر حمید الدین سیالوی نے 17 دسمبر کو گوجرانولہ کے شیرانوالہ باغ میں جلسے کا اعلان کر دیا ۔ صاحبزادہ حامد رضا کے کا کہنا ہے کہ جلسے کی تیاریوں کا آغاز کر دیا گیا ہے اس جلسے میں مزید ارکان اسمبلی استعفے دیں گے جبکہ فیصل آباد میں استعفوں کا اعلان کرنے والے اراکان کے استعفے اسمبلی سیکرٹریٹ کو موصول ہو گئے ہیں ۔
سنی اتحاد کونسل کے سربراہ صاحبزادہ حامد رضا نے دعوی کیا ہے کہ گوجرانوالہ جلسے میں مزید ارکان پارلیمنٹ استعفے پیش کریں گے ۔ پیر حمیدالدین سیالوی کی صدارت میں بدھ کو ہونے والے اجلاس میں حکمت عملی طے کی جائے گی۔
دوسری طرف فیصل آباد کے جلسے میں استعفوں کا اعلان کرنے والے پنجاب اسمبلی کے ارکان نظام الدین سیالوی، مولانا رحمت اللہ اور محمدخان بلوچ نے باضابطہ اپنی نشستوں سے استعفے پیر حمید الدین سیالوی کے نمائندے محمد نواز کے ذریعے اسمبلی سیکرٹریٹ میں جمع کرادیئے۔اسمبلی سیکرٹریٹ نے بھی استعفےوصول ہونے کی تصدیق کر دی ہے۔