Thursday, April 25, 2024

پیر جو گوٹھ کی غریب بزرگ خاتون تین معذور بچوں کیلئے حکومتی توجہ کی منتظر

پیر جو گوٹھ کی غریب بزرگ خاتون تین معذور بچوں کیلئے حکومتی توجہ کی منتظر
June 23, 2020

پیر جو گوٹھ ( 92 نیوز ) پیر جو گوٹھ میں غریب بزرگ خاتون کے کندھوں پر تین معذور بچوں کا بوجھ ہے، جو اپنے بچوں کے لئے حکومتی توجہ کی منتظر ہے ۔

کہتے ہیں ماں جیسی ہستی دنیا میں کوئی نہیں، یہ  بات ثابت کردکھائی پیر جو گوٹھ کی اس بوڑھی ماں نے جس کے کاندھوں پر تین معذور بچوں کا بوجھ ہے، مریم خاتوں کا ایک بیٹا اور دو بیٹیاں معذوری کی زندگی گزارنے پر مجبور ہیں،  جو نہ خود اٹھ بیٹھ سکتے ہیں اور نہ ہی خود کھا پی سکتے ہیں۔

 تینوں کی عمریں بھی تیس سال سے تجاوز کر گئی ہیں ، چھوٹی عمر میں ہی ان تینوں کے جسم نے کام کرنا چھوڑ دیا اور تینوں معذور ہوگئے  ۔

مریم خاتون پورا دن اپنے معذور بچوں کی خدمت میں گزار دیتی ہے اور گھر میں کمانے والا کوئی نہیں  ۔ مریم خاتون نے حکومت سے اپیل کی ہے کہ اس کے بیٹے کو معذور کوٹے  پر نوکری دی جائے تاکہ وہ اپنا اور اپنی معذور بہنوں کا پیٹ پال سکے۔