Wednesday, May 1, 2024

پیر جو گوٹھ میں 88 افراد کا دوبارہ ٹیسٹ، 27 کی کورونا ٹیسٹ رپورٹس مثبت

پیر جو گوٹھ میں 88 افراد کا دوبارہ ٹیسٹ، 27 کی کورونا  ٹیسٹ رپورٹس مثبت
May 14, 2020

کراچی ( 92 نیوز)   خیرپور کے علاقے پیر جو گوٹھ  میں 88افراد کے دوبارہ ٹیسٹ لئے گئے ، 27 کی کورونا ٹیسٹ  رپورٹس مثبت آگئیں، سرکاری رپورٹ میں مثبت قرار دیے گئے دیگر 61 افراد کی نجی لیب سے رپورٹ منفی آئی۔

سندھ حکومت نے شہریوں کو پازیٹو نیگیٹو کے چکروں میں الجھا دیا ، سرکاری رپورٹ میں  خطرے کی گھنٹی ، نجی رپورٹ میں آل اِز ویل ۔

خیرپورکے علاقے پیرجوگوٹھ میں 88افراد کے دوبارہ ٹیسٹ ہوئے۔ ، رپورٹ نے سندھ حکومت کی پرفارمنس پر انگلیاں اٹھادیں ، پازیٹو قراردیئے گئے 61افراد کورونا سے محفوظ پائے گئے  ، پیرجوگوٹھ   میں 250افراد کے ٹیسٹ پازیٹو آنے  پراپوزیشن رہنماؤں نے   خدشات کا اظہار کرتے ہوئے دوبارہ  ٹیسٹ کا مطالبہ کیا تھا ۔

جی ڈی اے رہنما  سردار رحیم کہتے ہیں61لوگوں کے کلیئر ہونے پر  ہمارے خدشات درست ثابت ہوئے۔انہوں نے مطالبہ کیا کہ کراچی سمیت سندھ بھر میں  دوبارہ ٹیسٹ کیے جائیں،پولیس اور صوبائی حکومت کے دیگر ادارے لوٹ کھسوٹ میں مصروف ہیں۔

گزشتہ دنوں پیر جو گوٹھ میں 251 کورونا ٹیسٹ میں 246 مثبت آئے تھے ، پیرجوگوٹھ میں ایک خاتون کو اچانک تکلیف ہوئی اور وہ انتقال کر گئی جس کے بعد چار مئی کو  35 افراد کے ٹیسٹ کئے گئے جس میں  دس کوونا کیسز سامنے آئے ، جس کے بعد سات مئی کو مزید  59افراد  کے ٹیسٹ کئے گئے جن میں  دس افراد کی رپورٹ مثبت آگئیں ۔

پیر جوگوٹھ میں 8 مئی کو 251 افراد کے ٹیسٹ کئے گئے جن میں سے 246 افراد میں کورونا وائرس کی رپورٹ مثبت آئی ۔  وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کے مطابق  اس وقت پیر جو گوٹھ میں کل 277 کیسز ہیں ، مزید  1500 ٹیسٹنگ کٹس خیرپور بھیج دیں ۔