Thursday, May 2, 2024

پیر امین الحسنات نے بھی رانا ثنا اللہ کے استعفے کی حمایت کردی

پیر امین الحسنات نے بھی رانا ثنا اللہ کے استعفے کی حمایت کردی
January 3, 2018

سرگودھا( 92 نیوز ) وزیرمملکت برائے مذہبی امور پیر امین الحسنات نے وزیرقانون پنجاب رانا ثناء اللہ کے استعفے کی حمایت کردی ۔ انہوں نے کہا پیرآف سیال اُن کے پیشوا ہیں جب استعفیٰ مانگیں گے  دینے کو تیار ہوں۔ 9 جنوری کو داتا دربار حاضری کا فیصلہ بھی پیر صاحب کے حکم سے ہوگا ۔

جم خانہ سرگودھا کی مسجد کا افتتاح کرنے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے  پیر امین الحسنات کا کہنا تھا کہ پیر آف سیال شریف کا ہر فیصلہ ان کو من و عن قبول ہے ۔ رانا ثناء اللہ کہتے ہیں پیر صاحب استعفے کیلئے مشکل میں ہیں ۔  میں کہنا چاہتا ہوں کہ مشکل میں پیر صاحب نہیں بلکہ وہ لوگ ہیں جنہوں نے غلط کام کیا ۔

وزیر مملکت برائے مذہبی امور کا کہنا تھا کہ پیر آف سیال شریف ان کے پیشوا ہیں ۔  ختم نبوت کے معاملے پرسمجھوتہ ہو ہی نہیں سکتا ۔  ان کا کہنا تھا کہ معاملات اب جلد سلجھتے نظر آ رہے ہیں ۔

پیر امین الحسنات نے کہا کہ لاہور میں داتا دربارپر 9 جنوری کو ہونے والی کانفرنس میں شرکت کا فیصلہ بھی پیر آف سیال شریف کے حکم پر ہوگا ۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ پیر حمید الدین سیالوی جب کہیں گے بلا جھجک استعفی دینے کو تیار ہوں ۔