Monday, September 16, 2024

پیر آف گولڑہ شریف کا پی ٹی آئی کے تمام امیدواروں کی مکمل حمایت کا اعلان

پیر آف گولڑہ شریف کا پی ٹی آئی کے تمام امیدواروں کی مکمل حمایت کا اعلان
July 23, 2018
فیصل آباد (92 نیوز) پیر آف گولڑہ شریف سید غلام نظام الدین جامی نے فیصل آباد میں پی ٹی آئی کے تمام امیدواروں کی مکمل حمایت کا اعلان کر دیا۔ انہوں نے کہا کہ تمام مریدین اپنے حلقوں میں تحریک انصاف کے امیدواروں کو سپورٹ کریں۔ فیصل آباد میں پی ٹی آئی امیدواروں کو عام انتخابات سے قبل کو بڑی حمایت مل گئی۔ پیر آف گولڑہ شریف سید غلام نظام الدین جامی نے مریدین سمیت پاکستان تحریک انصاف کی مکمل حمایت کا اعلان کر دیا۔ مقامی ہوٹل میں پی ٹی آئی امیدوراوں کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ عمران خان کی شخصیت نہیں بلکہ ختم نبوت سے محبت نے متاثر کیا، عمران خان نے ختم نبوت قانون سے متعلق اقدامات کرنے کا وعدہ کیا ہے۔ پیر آف گولڑہ شریف کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی میں شمولیت نہیں کی بلکہ حمایت کا اعلان کیا ہے، عمران خان نے جیتنے کے بعد وعدہ خلافی کی تو کنارہ کشی اختیار کر لیں گے۔ دوسری جانب پی ٹی آئی کے امیدواروں نے بھی حمایت پر پیر سید غلام نظام الدین کا شکریہ ادا کیا۔ پی ٹی آئی کو عام انتخابات سے قبل ملنے والی بڑی حمایت کو سیاسی مبصرین اہم کامیابی قرار دے رہے ہیں۔