Monday, September 16, 2024

پیر آف سیال نے رانا ثنا اللہ کے عقیدے کی وضاحت پر بنائی کمیٹی کو مسترد کردیا

پیر آف سیال نے رانا ثنا اللہ کے عقیدے کی وضاحت پر بنائی کمیٹی کو مسترد کردیا
February 3, 2018

سرگودھا ( 92 نیو ز) پیر آف سیال نے پنجاب حکومت کی رانا ثنااللہ کے عقیدے کی وضاحت پر بنائی گئی کمیٹی کو مسترد کردیا ۔ جبکہ پیر قاسم سیالوی کا کہنا ہے کہ یہ وہ کمیٹی نہیں جس کاوعدہ شہبازشریف نے پیر صاحب سے کیا تھا ، جبکہ صاحبزادہ حامد رضا کہتے ہیں حکومت نے خود ہی کمیٹی کا اجلاس بلا لیا ۔

پنجاب حکومت نے رانا ثنا اللہ کے عقیدے کی وضاحت کے لئے بنائی گئی کمیٹی کے رکن نظام الدین سیالوی سمیت تین ارکان کو ساتھ ملایا اور اجلاس بلا لیا ، جس پر پیر آف سیال نے کمیٹی پر عدم اعتماد کرتے ہوئے اسے مسترد کر دیا ۔گویا کہ پنجاب حکومت اور پیر آف سیال کے درمیان پھر سے ٹھن گئی ۔

دوسری طرف پیر قاسم سیالوی کاکہنا ہے کہ کمیٹی سے مطمئن ہیں نہ اس کی فارمیشن کو مانتے ہیں۔یہ وہ کمیٹی نہیں جس کا وعدہ شہبازشریف نے پیر صاحب سے کیا تھا ۔

پیر قاسم سیالوی نے کمیٹی کی قانونی حیثیت پر بھی سوال اٹھا دیا کہا کہ جب کمیٹی کے سربراہ ہی نہیں ہو نگے تو کمیٹی کی قانونی حیثیت کیا ہے؟۔ رانا ثنا اللہ ایسے آئے جیسے ملزم نہیں کمیٹی کی صدارت کر رہے ہوں ۔

جبکہ صاحبزادہ حامد رضا نے 92 نیوز سے بات کرتے ہوئے کہا کہ کمیٹی کا اجلاس منگل کو رکھا گیا تھا حکومت نے خود ہی اجلاس بلا لیا ۔

پنجاب حکومت کی چالاکیوں کی وجہ سے حل ہوتا ہوا معاملہ پھر سے گرم ہو گیا ۔ سوال یہ ہے کہ آخر پنجاب حکومت رانا ثنا اللہ کو بچانے کے لئے کہاں تک جا سکتی ہے ؟۔