Thursday, April 18, 2024

پیر آف سیال شریف کا کل داتا دربار پر دھرنے کا اعلان

پیر آف سیال شریف کا کل داتا دربار پر دھرنے کا اعلان
January 19, 2018

اسلام آباد (92 نیوز) پیر آف سیال شریف خواجہ حمید الدین سیالوی کل داتا دربار پردھرنا دیں گے۔
اس حوالے سے خواجہ حمید الدین سیالوی نے کہا کہ رانا ثنا اللہ کا استعفیٰ آنے تک دھرنا جاری رہیگا۔ احتجاج اوردھرنے میں لاکھوں افراد شریک ہونگے۔
خواجہ حمید الدین سیالوی نے کہا کہ سینکڑوں علماء و مشائخ داتا دربار لاہور پہنچیں گے۔ تحفظ ختم نبوت پر متحد ہیں،سازش نہیں ہونے دیں گے۔
ادھر نظام الدین سیالوی نے کہا کہ پیر حمید الدین کل صبح 10بجے سیال شریف سے روانہ ہوں گے۔ پیر آف سیال کا قافلہ براستہ پنڈی بھٹیاں لاہور روانہ ہو گا۔
دوسری طرف سابق وزیر اعلیٰ پنجاب دوست محمد کھوسہ نے نواب زادہ سید شمس حیدر کے ہمراہ خواجہ حمید الدین سیالوی کے بھتیجے نظام الدین سیالوی سے اہم ملاقات کی جس میں آئندہ کے لئے مشترکہ لائحہ عمل بنانے پر مشاورت کی گئی۔
سردار دوست محمد کھوسہ نے پیر حمید الدین سیالوی کو ڈی جی خان کے دورے کی دعوت بھی دی جبکہ پیر نظام الدین نے سابق وزیر اعلی پنجاب کو داتا دربار پر ہونے والے احتجاج میں شرکت کی دعوت دی۔
اس موقع پر سردار دوست محمد کھوسہ نے کہا کہ حکومت نے پانامہ کیس سے بوکھلا کر ختم نبوت قانون میں ترمیم کی