Monday, September 16, 2024

پیر آف سیال شریف کی حکومت سے ڈیل کی خبروں کی تردید

پیر آف سیال شریف  کی حکومت سے ڈیل کی خبروں کی تردید
February 1, 2018

سرگودھا (92 نیوز) وزیر اعلیٰ شہباز شریف کے دورہ سیال شریف کے بعد حکومت سے ڈیل کی گردش کرنے والی خبروں کی پیر آف سیال شریف نے تردید کر دی ۔
خواجہ حمید الدین سیالوی نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ وہ اپنے مقاصد سے ایک انچ بھی پیچھے نہیں ہٹے، ہم اتنے گئے گزرے نہیں کہ ڈیل کر لیں گے ۔
پیرآف سیال شریف نے صحافیوں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ وہ امید کرتے ہیں کہ جو کچھ آپ لکھیں گے وہ صحیح لکھیں گے، اپنے پاس سے اندازے نہ لگایا کریں ۔
ادھر قاسم سیالوی نے کہا کہ ٹیبل ٹاک کے ذریعے معاملہ حل کرنے کیلئے چھے رکنی کمیٹی بنائی گئی جس کے بعد ہم نے اپنے جلسے ملتوی کئے لیکن شہباز شریف کے دورے کو بارہ روز گزر گئے، ابھی تک حکومت کی طرف سے کوئی پیشرفت نہیں ہوئی ۔
قاسم سیالوی نے کہا کہ اگر اسلام کے منافی اقدامات ہوں گے تو ہم آواز اٹھائیں گے ۔ چھے رکنی کمیٹی رانا ثناء اللہ سے سوال کرے گی، اور اگر وہ مطمئن نہ کر سکے تو شہباز شریف نے وعدہ کیا ہے کہ جو شرعی طور پر فیصلہ ہو گا ویسا ہی کیا جائے گا ۔
پریس کانفرنس کے دوران شمس الرحمان مشہدی نے کہا کہ ہم نے نہ کسی کو استعفیٰ دینے کا کہا اور نہ ہی استعفیٰ واپس لینے کیلئے کہا ۔ لاک ڈاؤن کی کال وعدے پر ملتوی کی گئی، اور اب اگر ہم لاک داؤن کریں گے تو وہ نظر بھی آئے گا ۔