Friday, April 26, 2024

پیر آف سیال شریف آج قافلے کی صورت میں داتا دربار پر حاضری دیں گے

پیر آف سیال شریف آج قافلے کی صورت میں داتا دربار پر حاضری دیں گے
January 20, 2018

سرگودھا (92 نیوز) پیر آف سیال شریف آج قافلے کی صورت میں داتا دربار پر حاضری دیں گے۔علما اور مشائخ کی بڑی تعداد بھی پیر حمید الدین سیالوی کے ہمراہ ہوگی۔حکومت کے خلاف آئندہ کا لائحہ عمل بھی طے کیا جائے گا۔

پیر حمید الدین سیالوی کی قیادت میں دوسو سے زائد گاڑیوں کا قافلہ آج صبح دس بجے سیال شریف سے روانہ ہو گا،قافلے کے انتظامات کو حتمی شکل دے دی گئی ہے۔

پیر آف سیال شریف کا قافلہ جی ٹی روڈ کے راستے لاہور پہنچے گا۔ جبکہ راستے میں علما و مشائخ کی قیادت میں ریلیاں  بھی پیر حمید الدین کے  قافلے کا حصہ بنیں گے۔

علما کرام اور مذہبی جماعتوں کے بار بار احتجاج کے باوجود رانا ثنا اللہ کے استعفیٰ کےحوالے سے حکومت کی ہٹ دھرمی برقرار۔دوسری طرف پیر آف سیال شریف بھی  اپنے موقف پر قائم ہیں اور فائنل راؤنڈ کی طرف بڑھ رہے ہیں۔