Saturday, May 4, 2024

پیر آف تونسہ شریف نے پیر حمید الدین سیالوی کے مطالبے کی حمایت کردی

پیر آف تونسہ شریف نے پیر حمید الدین سیالوی کے مطالبے کی حمایت کردی
January 8, 2018

تونسہ شریف ( 92 نیوز ) تونسہ شریف میں حق چار یار کانفرنس کا انعقاد کیا گیا۔ کانفرنس میں پیر آف تونسہ شریف نے بھی پیر حمید الدین سیالوی کے مطالبے کی حمایت کردی۔  عامر فرید کوریجہ نے کہا کہ رانا ثنا استعفا نہیں دیتے تو انہیں نکال دیا جائے گا۔

حق چار یار کانفرنس کے شرکا نے ختم نبوت کے معاملے پر  پیر حمید الدین سیالوی کی حمایت کا اعادہ کیا  اور کہا کہ حکمران کرپٹ ٹولہ ہے جو سانحہ ماڈل ٹاؤن کے ملزم کو بچانے کے لئےجدو جہد کر رہے ہیں ۔

اس موقع پر خواجہ غلام اللہ بخش نے واضح کیا کہ مشائخ عظام کا کوئی سیاسی ایجنڈا نہیں اور نہ ہی وہ کسی عہدے کے خواہش مند ہیں ۔ ان کا یک نکاتی ایجنڈا ہے کہ ختم نبوت قانون میں ترمیم کرنے والوں کو بے نقاب کیا جائے ۔

عامر فرید کوریجہ نے مطالبہ کیا کہ رانا ثنا اللہ استعفی نہیں دیتے تب بھی ان کو نکالا جائے ۔

تونسہ شریف میں ہونے والی اس کانفرنس کے شرکا نے کئی دیگر مطالبات بھی کئے جن میں خلفائے راشدین  کے ایام سرکاری طور پر منانے کا مطالبہ بھی شامل ہے ۔