Sunday, September 8, 2024

پیداواری لاگت میں ریکارڈ کمی، بجلی کی قیمتوں میں 6روپے فی یونٹ کمی کا امکان

پیداواری لاگت میں ریکارڈ کمی، بجلی کی قیمتوں میں 6روپے فی یونٹ کمی کا امکان
August 24, 2015
کراچی (92نیوز) عالمی سطح پر تیل کی قیمتوں میں کمی سے بجلی کی پیداواری لاگت میں ریکارڈ کمی ہوئی ہے جس کے بعد بجلی کی قیمتوں میں آئندہ ماہ چھ روپے فی یونٹ تک کمی کا امکان ہے۔ عالمی سطح پر تیل کی قیمتوں میں کمی کے باعث بجلی کی پیداواری لاگت میں ریکارڈ کمی دیکھنے میں آئی ہے۔ جامشورو پاور کمپنی کے پاور پلانٹ نمبر 1 کی پیداواری لاگت 19 روپے فی یونٹ سے کم ہو کر 11 روپے 50 پیسے فی یونٹ ہو چکی ہے۔ اس طرح مجموعی طور پر بجلی کی لاگت میں 8 روپے 95 پیسے فی یونٹ کمی ہوئی ہے۔ واضح کمی کے بعد سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی نے آئندہ ماہ کےلئے بجلی کی قیمتوں میں کمی کی سفارشات تیار کر لی ہیں جس کے مطابق آئندہ ماہ بجلی کی قیمتوں میں 6 روپے فی یونٹ تک کمی کی سفارش کی گئی ہے تاہم بجلی کی قیمتوں میں کمی کا حتمی فیصلہ نیپرا کرے گی۔