Tuesday, April 30, 2024

پیانگ یانگ دھمکیوں اور کسی دباؤ پر امن مذاکرات کیلئے تیار نہیں ہوا ، شمالی کوریا

پیانگ یانگ دھمکیوں اور کسی دباؤ پر امن مذاکرات کیلئے تیار نہیں ہوا ، شمالی کوریا
May 7, 2018
پیانگ یانگ (92 نیوز) شمالی کوریا نے کہا کہ امریکا غلط بیانی سے کام نہ لے۔ پیانگ یانگ نہ تو دھمکیوں پر اور نہ ہی کسی دباؤ پر امن مذاکرات کیلئے تیار ہوا ہے۔ شمالی کوریائی حکومت کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ عالمی طاقتوں کے ساتھ مذاکرات کی بحالی کی وجہ امریکی پابندیاں یا عسکری دھمکیاں نہیں ہیں۔ واشنگٹن حکومت اس قسم کے دعووں سے گریز کرے کہ پیانگ یانگ حکومت امریکی دباؤ کی وجہ سے امن مذاکرات کا حصہ بننے پر مجبور ہوئی۔ شمالی کوریا نے خبردار کرتے ہوئے کہا ایسے دعوے بند نہ ہوئے تو جزیرہ نما کوریا کے حالات دوبارہ بھی کشیدہ ہو سکتے ہیں۔ یہ بیانات ایسے وقت میں جاری ہوا جب شمالی کوریائی رہنما کم جونگ اُن اورامریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی تاریخی ملاقات متوقع ہے۔