Saturday, April 20, 2024

پی یو کا 124واں کانووکیشن ، 1305طلبا کو ڈگریوں سے نوازا گیا

پی یو کا 124واں کانووکیشن ، 1305طلبا کو ڈگریوں سے نوازا گیا
December 19, 2015
لاہور(92نیوز)پنجاب یونیورسٹی لاہور کے ایک سو چوبیسویں کانووکیشن کے موقع پرتیرہ سو پانچ طلبہ کو اسناد جبکہ ایک سو ساٹھ کو دوسوبائیس میڈلز سے نوازا گیا ۔ تفصیلات کےمطابق پنجاب یونیورسٹی لاہور کے ایک سو چوبیسویں کانووکیشن کے موقع پر چانسلرگورنر پنجاب رفیق رجوانہ نےبطورمہمان خصوصی شرکت کی تقریب سےخطاب کرتےہوئے گورنرنے کہا کہ میڈلز اور اسناد حاصل کرنے والی بڑی تعداد طالبات کی ہے جو اس بات کا ثبوت ہے کہ وہ تعلیمی میدان میں طلبہ سے آگے نکل رہی ہیں رفیق رجوانہ نےکہاکہ اب قوم کے جوانوں کو بھی اپنی صلاحیتوں کو منواتے ہوئے حصول علم میں سبقت لیناہوگی ۔ گورنررفیق رجوانہ نے کہا کہ صوبے میں شعبہ تعلیم کے حوالے سے اقدامات اٹھائےجارہےہیں، پرائمری سکولوں کی حالت زار اورپڑھائی کو بھی بہتر کیا جائیگا وائس چانسلر پنجاب یونیورسٹی مجاہد کامران نے کہا کہ جامعہ میں نہ صرف پی ایچ ڈی کی ڈگری لینے والے طلبہ کی تعداد میں اضافہ ہوا ہے بلکہ پی ایچ ڈی اساتذہ  بھی بڑھےہیں۔ کانووکیشن کی تقریب میں پی ایچ ڈی ،ایم فل ،ماسٹرز اور بی ایس کےتیرہ سوپانچ طلبہ کو اسناد اور میڈلز سے نوازا گیا جبکہ ایس ایم ظفر اور فقیر محمد فقیر کو اعزازی ڈگریاں دی گیئں۔