Thursday, April 25, 2024

پی یو جے کے زیراہتمام نائنٹی ٹو نیوز کے اینکر پر جھوٹے مقدمے کیخلاف احتجاجی مظاہرہ، صحافیوں کی بڑی تعداد میں شرکت

پی یو جے کے زیراہتمام نائنٹی ٹو نیوز کے اینکر پر جھوٹے مقدمے کیخلاف احتجاجی مظاہرہ، صحافیوں کی بڑی تعداد میں شرکت
April 29, 2016
لاہور (نائنٹی ٹو نیوز) لاہور میں چیئرنگ کراس پر پنجاب یونین آف جرنلسٹ کے زیراہتمام نائنٹی ٹو نیوز کے اینکر قیصر خان پر جھوٹے مقدمے کے خلاف احتجاج کیا گیا۔ چیئرنگ کراس پر ہونے والے احتجاج میں صدر شہزاد بٹ، نائب صدر میاں شاہد ندیم نے بھی شرکت کی۔ صدر پی ایف یو جے رانا عظیم، صدر لاہور پریس کلب شہباز میاں بھی احتجاج میں شریک تھے۔ اس موقع پر صدر ایمرا عابد خان اور سینئر صحافیوں کی بڑی تعداد بھی نائنٹی ٹو کے اینکر قیصر خان سے اظہار یکجہتی کے لیے جمع تھی۔ احتجاج کے دوران اینکر قیصر خان پر جھوٹا مقدمہ واپس لینے کا مطالبہ کیا گیا۔