Saturday, May 18, 2024

پی کے95:خواتین کے ووٹ  نہ ڈالنے سے متعلق کیس کی سماعت 29مئی تک ملتوی

پی کے95:خواتین کے ووٹ  نہ ڈالنے سے متعلق کیس کی سماعت 29مئی تک ملتوی
May 26, 2015
اسلام آباد(92نیوز) خیبر پختونخوا کے حلقہ پی کے 95کے ضمنی انتخاب میں خواتین کے ووٹ نہ ڈالنے سے متعلق  الیکشن کمیشن نےکیس کی  سماعت 29 مئی تک ملتوی کردی ہے۔ تفصیلات کے مطابق پی کے 95 لوئر دیر میں خواتین کے ووٹ نہ  ڈالنے سے متعلق   چیف الیکشن کمشنر سردار رضا  کی زیر صدارت کیس  کی سماعت ہوئی۔ سماعت کے دوران الیکشن کمیش نے فریقین کے بیانات قلمبند کیےاور کہا کہ آئندہ سماعت پر دلائل کے بعد فیصلہ سنایا جائے گا ۔واضح رہے کہ الیکشن کمنیشن نے تاحال کامیاب ہونے والے امیدوار اعزاز الملک کی کامیابی کا نوٹفکیشن جاری نہیں کیا ہے۔