Friday, March 29, 2024

  پی کے 95 لوئر دیر میں ضمنی انتخاب 12جولائی کو ہوگا

   پی کے 95 لوئر دیر میں ضمنی انتخاب 12جولائی کو ہوگا
June 5, 2015
اسلام آباد(92نیوز)الیکشن کمیشن نے پی کے 95لوئر دیر میں ضمنی انتخاب کا شیڈول جاری کر دیا ہے ۔ شیڈول کے مطابق ضمنی انتخاب 12جولائی کو ہوگا ۔ تفصیلات کے مطابق  خیبر پختونخوا کے حلقہ  پی کے 95 میں الیکشن کمیشن کی طرف سے کچھ عرصہ قبل ہونے والے ضمنی انتخاب کو کالعدم قرار دیئے جانے کے بعد دوبارہ ضمنی انتخاب کا شیڈول جاری کر دیا گیا ہے ۔ واضح رہے کہ الیکشن کمیشن نے ضمنی انتخاب میں خواتین کو ووٹ ڈالنے سے منع کرنے کے بعد جماعت اسلامی کے کامیاب امیدوار کا نوٹیفکیشن بھی جاری نہیں کیا تھا اور الیکشن کو کالعدم قرار دینے کے بعد آج دوبارہ اس حلقہ میں ضمنی انتخاب کرانے کا شیڈول جار ی کر دیا گیا ہے ۔ پی کے 95 کی سیٹ امیر جماعت اسلامی سراج الحق کے سینیٹر بننے کے بعد خالی ہوئی تھی ۔