Wednesday, April 24, 2024

پی کے 71 پشاور میں ضمنی انتخاب، صلاح الدین کامیاب، غیر حتمی نتیجہ

پی کے 71 پشاور میں ضمنی انتخاب، صلاح الدین کامیاب، غیر حتمی نتیجہ
October 22, 2018
پشاور (92 نیوز) پی کے 71 پشاور میں ضمنی کے انتخابات کے دوسرے مرحلے میں پی ٹی آئی اے این پی سے ہار گئی۔ غیر حتمی نتیجے کے مطابق اے این پی سے تعلق رکھنے والے متحدہ اپوزیشن کے امیدوار صلاح الدین نے گورنر شاہ فرمان کے بھائی کو شکست دے دی۔ پشاور میں پی کے 78 کے بعد اب گورنر شاہ فرمان  کے آبائی حلقے سے بھی پاکستان تحریک انصاف کو ہاتھ دھونے پڑے۔ گورنر شاہ فرمان کے بھائی کو ٹکٹ دینے پر پی ٹی آئی کے کارکن ناراض ہوئے تو پارٹی کے کارکن دلدار خان کو اس کے مقابلے میں آزاد حیثیت سے کھڑا کر دیا گیا ۔ اے این پی کے صلاح الدین نے 11257 اور پی ٹی آئی کے ذوالفقار نے  9854  ووٹ حاصل کئے۔ پی ٹی آئی کے ناراض رکن دلدار خان نے 5400  ووٹ حاصل کر کے پی ٹی آئی کے ووٹ کو تقسیم کر دیا۔ 2013 کی نسبت اے این پی نے حالیہ انتخابات کے دوران پشاور میں بہتر کارکردگی دکھائی اور پشاور سے اس بار 3 نشستیں حاصل کرنے میں کامیاب ہوگئی۔ اہم نشست جیتنے پر اے این پی نے پشاور میں خوب جشن منایا۔