Monday, September 16, 2024

پی کے 70 ، ووٹوں کی دوبارہ گنتی پر پی ٹی آئی کے امیدوار فرمان علی شاہ ہار گئے

پی کے 70 ، ووٹوں کی دوبارہ گنتی پر پی ٹی آئی کے امیدوار فرمان علی شاہ ہار گئے
August 2, 2018
پشاور ( 92 نیوز)خیبرپختونخوا اسمبلی کے حلقہ پی کے ستر کی دوبارہ گنتی کے بعد انتخابی نتیجہ تبدیل ہوگیا ، دوبارہ گنتی میں پی ٹی آئی کے شاہ فرمان ہارگئے۔ دوبارہ گنتی میں  اے این پی صوبائی اسمبلی کی ایک سیٹ لے اڑی ، خیبرپختونخوا اسمبلی میں اے این پی کی نشستوں کی تعدادسات ہوگئی۔ پچیس  جولائی کو ڈالے گئے ووٹوں کے غیرسرکاری نتائج میں پشاور کے حلقہ پی کے 70 پر پی ٹی آئی کے شاہ فرمان نے 15 ہزار 404ووٹ لے کر کامیابی حاصل کی تھی ،  اس حلقہ میں اے این پی کے خوشدل خان 47 ووٹوں کے فرق سے 15 ہزار343ووٹ کردوسرے نمبر پر رہے۔ خوشدل خان نے ووٹ دوبارہ گننے کی درخواست کی جس پر ووٹوں کی دوبارہ گنتی کی گئی ، ووٹوں کی گنتی مکمل ہونے پرحلقہ کا نتیجہ تبدیل ہوگیا اور 47 ووٹوں سے شکست کھانے والے خوشدل خان 187 ووٹ کی برتری سے جیت گئے۔ نتیجہ سامنے آنے پراے این پی کے کارکنوں نے جشن منایا۔ پی کے 70 کے ووٹوں کی دوبارہ گنتی میں شاہ فرمان جیتی ہوئی دو نشستوں میں سے ایک سے محروم ہوگئے ،خیبرپختونخوا اسمبلی میں اے این پی کے ممبران کی تعداد سات ہوگئی۔