Tuesday, May 14, 2024

پی کے 38 میں مبینہ دھاندلی ، ن لیگ کے امیدوار ارشد اعوان کے دھاندلی کے الزامات مسترد

پی کے 38 میں مبینہ دھاندلی ، ن لیگ کے امیدوار ارشد اعوان کے دھاندلی کے الزامات مسترد
October 8, 2020
 پشاور (92 نیوز) پشاور ہائیکورٹ ایبٹ آباد بینچ نے پی کے 38 میں مبینہ دھاندلی کیس کا فیصلہ سنا دیا۔ ن لیگ کے امیدوار ارشد اعوان کے دھاندلی کے الزامات مسترد کر دیئے گئے۔ کیس کا فیصلہ جسٹس شکیل پر مشتمل سنگل بنچ نے سنایا۔ عدالت نے مسلم لیگ نواز کے سابق امیدوار ارشد اعوان کی جانب سے دھاندلی کے لگائے گے الزامات مسترد کر دئیے۔ عدالت نے لیگی امیدوار ارشد اعوان کی دائر درخواست خارج کر دی۔ عدالت نے پی ٹی آئی کے وزیر مال قلندر خان لودھی کی کامیابی کو برقرار رکھا۔ لیگی امیدوار ارشد اعوان نے صوبائی حلقہ پی کے 38 میں پی ٹی آئی امیدوار قلندر خان لودھی کی کامیابی کو چیلنج کیا تھا۔