Saturday, May 4, 2024

پی کے 30 مانسہرہ کی خالی نشست پر ضمنی انتخاب کیلئےپولنگ جاری

پی کے 30 مانسہرہ کی خالی نشست پر ضمنی انتخاب کیلئےپولنگ جاری
February 26, 2019
پشاور ( 92 نیوز) خیبرپختونخوا کے حلقہ پی کے 30 مانسہرہ  ایک کی خالی نشست پر ضمنی انتخاب  میں  پولنگ کا عمل جاری  ہے ۔ پی کے 30 مانسہرہ کی خالی نشست پر ایک لاکھ 93ہزار ووٹرز حق رائے دہی استعمال کریں گے ۔ پی ٹی آئی کے سید احمد حسین شاہ اور ن لیگ کے سیدمظہرعلی قاسم کے درمیان کانٹے کا  مقابلہ متوقع ہے ۔ پولنگ کا عمل بغیر وقفے کے شام تک جاری رہے گا۔