Tuesday, May 21, 2024

پی ڈی ایم کے گیدڑ آج پھر ایک دوسرے کو دھوکہ دینے کے لیے جمع ہوئے ، فردوس عاشق اعوان

پی ڈی ایم کے گیدڑ آج پھر ایک دوسرے کو دھوکہ دینے کے لیے جمع ہوئے ، فردوس عاشق اعوان
March 8, 2021

اسلام آباد (92 نیوز) وزیراعلیٰ پنجاب کی معاون خصوصی برائے اطلاعات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا پی ڈی ایم کے گیدڑ آج پھر ایک دوسرے کو دھوکہ دینے کے لیے جمع ہوئے۔

فردوس عاشق اعوان نے ایک بیان میں کہا جعلی راجکماری، سندھ کا جعلی شہزادہ اور مولانا ابھی تک قومی اسمبلی میں اپنی بد ترین شکست کے زخم چاٹ رہے ہیں ۔ مرکز میں ہزیمت اٹھانے کے بعد انہیں پنجاب میں بھی منہ کی کھانا پڑے گی ۔ انہوں نے کہا پاکستان مسلم لیگ ق حکومت کی اتحادی جماعت ہے اور ہماری بہترین ورکنگ ریلیشن شپ ہے ۔ وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار کو پنجاب اسمبلی میں واضح اکثریت حاصل ہے۔

 فردوس عاشق اعوان بولیں سندھ کا جعلی شہزادہ پنجاب میں در در کی ٹھوکریں کھا رہا ہے۔ سندھ کا جعلی شہزادہ سیاسی بھکاری بن چکا ہے۔ پنجاب میں بدنام زمانہ مسٹر 10 پرسنٹ کے کرپٹ برخودار کی دال گلنے والی نہیں ۔ انہوں نے کہا تحریک عدم اعتماد کا خواب دیکھنے والا یہ ٹولہ اب لانگ مارچ سے راہ فرار اختیار کرنے والا ہے ۔ پی ڈی ایم والے جس طرح استعفوں سے دم دبا کر بھاگے ہیں اسی طرح لانگ مارچ سے بھی بھاگیں گے۔