Monday, May 13, 2024

پی ڈی ایم کے پشاور جلسے کیلئے تیاریاں زور و شور سے جاری

پی ڈی ایم کے پشاور جلسے کیلئے تیاریاں زور و شور سے جاری
November 21, 2020

پشاور (92 نیوز)  پی ڈی ایم نےپشاورمیں جلسے کیلئے میدان سجالیا، جلسہ گاہ کی تیاریاں زور و شور سے جاری۔رنگ روڈ کو بند کرکے کبوترچوک میں ایک سو بیس فٹ لمبا اورتیس فٹ چوڑے اسٹیج کی تیاری شروع کردی۔ پی ڈی ایم میں شامل جماعتوں کے جھنڈے اور بینرز لگا ئے جارہے ہیں۔ پشاور پولیس نے سکیورٹی اور ٹریفک پلان تیار کرلیا۔

پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ نے پشاور کے رنگ روڈ پرجلسے کےلئے پنڈال کی تیاری شروع کردی ہے۔ نادرن بائی پاس کو بند کرکے کبوترچوک میں مرکزی قائدین کےلئے اسٹیج کی تیاری جاری ہے،انتظامی کمیٹی کے مطابق ایک سو بیس فٹ لمبا اور تیس فٹ چوڑا اسٹیج تیارکیا جارہا ہے۔ جلسہ گاہ میں پی ڈی ایم میں شامل جماعتوں کے جھنڈے، قائدین کی تصاویر اور بینر آویزاں کردیئے گئے ہیں۔

انتظامی کمیٹی کے مطابق جلسہ گاہ میں صرف دس ہزار کرسیاں لگائی جائیں گی۔ جلسہ گاہ میں لائٹنگ کا بندوبست بھی کیا گیا ہے۔ پشاور پولیس نے سیکیورٹی پلان تیارکرلیا ہے۔ امن وامان کی صورتحال پر نظر رکھنے کےلئے کنٹرول روم قائم کیا گیا ہے۔

ٹریفک پولیس نے شہر میں ٹریفک کا نظام رواں دواں رکھنے کےلئے ٹریفک پلان تیار کرلیا ہے۔ موٹروے سے پشاور آنے والی گاڑیوں رشکئی انٹرچینج سے نوشہرہ سے ہوکر جی ٹی روڈ کے راستے پشاور میں داخل ہوں گی۔ چارسدہ سے آنے والی ٹریفک چارسدہ روڈ، جنوبی اضلاع سے آنے والی گاڑیاں رنگ روڈ، باڑہ روڈ سے پشاور میں داخل ہوں گی۔