Thursday, May 9, 2024

پی ڈی ایم کے پشاور جلسے کی میزبانی پر دو پارٹیوں میں اختلافات

پی ڈی ایم کے پشاور جلسے کی میزبانی پر دو پارٹیوں میں اختلافات
November 2, 2020

پشاور(92 نیوز) پی ڈی ایم کے پشاور جلسے کی میزبانی کے معاملے پر 2پارٹیوں میں اختلافات پیدا ہو گئے ۔ اے این پی اور جے یو آئی  ف کے درمیان کھینچا تانی شروع ہو گئی ۔

ذرائع کے مطابق پی ڈی ایم رہنما میزبانی جے یو آئی ف کو دینے کے خواہاں ہیں  ،22نومبر کو ہونے والے جلسہ کے انتظامات کو حتمی شکل دینے کیلئے آج صوبائی صدور کا اجلاس طلب کرلیا گیا ہے ۔

دوسری جانب اے این پی پی ڈی ایم جلسے کی میزبانی کا اعزاز حاصل کرنا چاہتی ہے ۔

واضح رہے کہ کوئٹہ میں پی ڈی ایم جلسے  پر بھی  پارٹی کے مرکزی قیادت میں ناراضی ہوئی تھی ۔ سابق وزیراعلی رکن بلوچستان اسمبلی نواب ثناءاللہ زہری کو مدعو نہ کیا تو پارٹی کے صوبائی صدر جنرل (ر)عبدالقادر بلوچ مرکزی قیادت سے ناراض ہوگئے ۔

ذرائع کے مطابق قادر بلوچ پارٹی کے صوبائی صدارت سے مستعفی ہونے کا فیصلہ مشاورت سے مشروط کردیا ہے، عبدالقادر بلوچ مرکزی قیات کے حالیہ بیانیے سے بھی ناخوش دیکھائی دیتے ۔

اس سے قبل پی ڈی ایم کے زیر اہتمام 11 اکوبر کو کوئٹہ کا پہلا جلسہ بھی ملتوی کیا گیا تھا۔