Saturday, May 18, 2024

پی ڈی ایم کے مسترد شدہ عناصر کو ڈیرہ غازی خان کے غیور عوام نے مسترد کردیا، وزیراعلیٰ بزدار

پی ڈی ایم کے مسترد شدہ عناصر کو ڈیرہ غازی خان کے غیور عوام نے مسترد کردیا، وزیراعلیٰ بزدار
November 1, 2021 ویب ڈیسک

لاہور (92 نیوز) وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کہتے ہیں کہ پی ڈی ایم کے مسترد شدہ عناصر کو ڈیرہ غازی خان کے غیور عوام نے بھی رد کر دیا۔

وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ ڈیرہ غازی خان کے لوگوں نے جلسے سے لاتعلق رہ کر ثابت کیا کہ وہ منفی سیاست نہیں بلکہ ترقی چاہتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ غیر فطری اتحاد کا چھوٹی سڑک پر مختصر سا جلسہ قوم نے دیکھا، جتنی جماعتیں اس اتحاد میں ہیں، کاش اتنے لوگ بھی جمع کرلیتیں۔