Friday, April 19, 2024

پی ڈی ایم کے لاہور میں جلسے کے بعد لانگ مارچ ہو گا ، رانا تنویر

پی ڈی ایم کے لاہور میں جلسے کے بعد لانگ مارچ ہو گا ، رانا تنویر
October 5, 2020
لاہور (92 نیوز) چیئرمین پبلک اکاؤنٹس کمیٹی رانا تنویر حسین نے کہا پی ڈی ایم کے لاہور میں جلسے کے بعد لانگ مارچ ہو گا۔ رانا تنویر نے 92 نیوز سے گفتگو میں کہا پی ڈی ایم کے مطابق اپوزیشن جماعتیں چل رہی ہیں۔ پہلا جلسہ کوئٹہ میں ہونے جارہا ہے۔ آخری جلسہ نومبر میں لاہور میں ہو گا۔ لانگ مارچ سے پہلے گرفتاریاں ہو گئیں تو بہت سے لوگ ہیں جو تحریک چلائیں گے۔ چیئرمین پبلک اکاؤنٹس کمیٹی رانا تنویر حسین کا کہنا تھا میاں نواز شریف کو غدار کہنا یا سوچنا  فضول سوال اور سوچ ہے۔ نواز شریف کی سارک کانفرنسز میں ملاقاتیں دیگر ممالک کے وزرائے اعظم سے  ہوتی رہی ہیں۔ مودی سے نواز شریف کی ملاقات کھٹمنڈو میں سارک کانفرنس کے دوران ہوئی۔ اس وقت نواز شریف وزیر اعظم پاکستان تھے۔ مشرف بھی تو واجپائی کے پاس چل کر گیا۔ یہ کانفرنس بھی کٹھمنڈو میں تھی۔ نواز شریف نے بطور وزیر اعظم آفس کو کبھی نقصان نہیں ہونے دیا ، جو ملا ان کے پاس آکر ملا۔ رانا تنویر حسین بولے نواز شریف کی یہاں کی پیدائش ہے۔ 3 مرتبہ وزیر اعظم رہے اور خوشحالی لائے۔ نواز شریف کے متعلق جو زبان استعمال کی جارہی ہے وزیر اعظم کو زیب نہیں دیتی۔ کسی کو اس لیول کے بندے کو غدار کہنا غلط بات ہے۔ اگر بات نکلی تو نسل در نسل غدار ہیں ۔ یہ سارے جو نواز شریف پر الزام لگا رہے ہیں۔