Friday, May 17, 2024

پی ڈی ایم کے زیر اہتمام 11 اکتوبر کا کوئٹہ میں پہلا جلسہ ملتوی

پی ڈی ایم کے زیر اہتمام 11 اکتوبر کا کوئٹہ میں پہلا جلسہ ملتوی
October 4, 2020

اسلام آباد ( 92 نیوز) اپوزیشن کااحتجاج شروع ہونے سے پہلے ہی تاخیر کا شکار  ہوگیا ، پی ڈی ایم کے زیر اہتمام   11 اکتوبر کا کوئٹہ میں پہلا جلسہ ملتوی ہوگیا۔

ذرائع کے مطابق جے یو آئی  کا 25 اکتوبر کو کوئٹہ میں جلسہ بھی ملتوی  ہو گیا ،  اب اپوزیشن کا مشترکہ جلسہ  18 اکتوبر کو ہوگا۔

جلسے کی میزبانی جےیوآئی ایف اور پی کے میپ کریں گی ۔ مولانا فضل الرحمان، بلاول بھٹو، مریم نواز، اختر مینگل، ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ  خطاب کریں گے۔