Friday, April 19, 2024

پی ڈی ایم کے جلسوں کے اعلان پر تحریک انصاف آج راولپنڈی میں سیاسی قوت کا مظاہرہ کریگی

پی ڈی ایم کے جلسوں کے اعلان پر تحریک انصاف آج راولپنڈی میں سیاسی قوت کا مظاہرہ کریگی
October 10, 2020
راولپنڈی (92 نیوز) اپوزیشن اتحاد پی ڈی ایم کے جلسوں کے اعلان پر حکومت کی جارحانہ حکمت عملی تیار، تحریک انصاف آج راولپنڈی میں تنظیمی کنونشن کے ذریعے سیاسی قوت کا مظاہرہ کرے گی۔ تحریک انصاف کے راولپنڈی میں تنظیمی کنونشن میں شمالی پنجاب ریجن کے ہزاروں نو منتخب ذمہ داران عہدوں کا حلف اٹھائیں گے۔ تحریک انصاف کراچی میں بھی سیاسی پاورشو کرے گی، ارکان اسمبلی آج پریس کانفرنس میں جلسے کا اعلان کریں گے۔