Tuesday, May 14, 2024

پی ڈی ایم کے بکھرنے میں حکومت کا کوئی کردار نہیں، شیخ رشید

پی ڈی ایم کے بکھرنے میں حکومت کا کوئی کردار نہیں، شیخ رشید
March 29, 2021

اسلام آباد (92 نیوز) وزیرداخلہ شیخ رشید نے کہا، پی ڈی ایم کے بکھرنے میں حکومت کا کوئی کردار نہیں، یہ اپوزیشن کی نااہلی کو ثابت کرتا ہے۔

اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ، عمران خان کے خلاف کھڑے ہونے والے ٹائیں ٹائیں فش ہوگئے، اب آگے چلیں اور انتخابات سمیت دیگر اصلاحات میں ساتھ دیں۔

اُن کا کہنا تھا کہ، وزیراعظم جہاں کہیں گے وہیں کھیلوں گا،‏کابینہ میں ردوبدل ہوتا رہتا ہے ، وزیر وزیر ہی رہتا ہے۔ کوئی کسی سے ناراض نہیں نہ ہی ہماری کسی سے ناراضگی ہے۔

شیخ رشید بولے کہ مہنگائی ہے تسلیم کرتے ہیں لیکن معاملات جلد ٹھیک ہو جائیں گے، غریب کے لیے پاسپورٹ کی مدت 10 سال کردی گئی۔

اُنہوں نے مزید کہا کہ، جمال شاہ پاکستان کا بہت بڑا سرمایہ ہے، اس جگہ اسلام آباد، راولپنڈی والوں کے لیے شاندار پارک بنائیں وہ بھی صرف 60 دنوں میں۔ اسلام آباد میں 231 پارک ہیں، 15 دن میں نئے پارک بنائیں گے۔ تمام سیف سٹی کیمرے آپریشنل کردئیے ہیں۔