Saturday, May 18, 2024

پی ڈی ایم کی کشتی سے مانگے تانگے کے ملاحوں نے چھلانگیں لگانا شروع کر دیں، فردوس عاشق

پی ڈی ایم کی کشتی سے مانگے تانگے کے ملاحوں نے چھلانگیں لگانا شروع کر دیں، فردوس عاشق
April 7, 2021

لاہور (92 نیوز) وزیر اعلیٰ پنجاب کی معاون خصوصی ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ پی ڈی ایم کی منجدھار میں پھنسی ہچکولے لیتی کشتی سے مانگے تانگے کے ملاحوں نے چھلانگیں لگانا شروع کردیں۔

وزیر اعلیٰ پنجاب کی معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ اے این پی نے واضح کہا پی ڈی ایم مخصوص جماعت کے ہاتھوں ہائی جیک ہوچکی ہے، پی ڈی ایم کو ذاتی ایجنڈے کے لئے استعمال کیا جارہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ پی ڈی ایم عوام کے نام پر چند افراد کی کرپشن کے تحفظ کیلئے بنائی گئی، ملاوٹ شدہ پی ڈی ایم اتحاد میں شامل دیگر جماعتیں بھی جلد اپنی اپنی راہ لیتی نظر آئیں گی۔ پیپلزپارٹی کے گہرے زخموں کے بعد اے این پی کی جدائی نے ریٹائرڈ ہرٹ جعلی راجکماری، فسادی مولانا کا سوگ طویل کردیا۔