Saturday, May 18, 2024

پی ڈی ایم کی کئی جماعتوں نے گرینڈ ڈائیلاگ کے حوالے سے نرم گوشہ ظاہر کردیا

پی ڈی ایم کی کئی جماعتوں نے گرینڈ ڈائیلاگ کے حوالے سے  نرم گوشہ ظاہر کردیا
January 2, 2021

اسلام آباد (92 نیوز) پی ڈی ایم کے اجلاس کی اندرونی کہانی سامنے آگئی۔پیپلز پارٹی کے بعدگرینڈ ڈائیلاگ کے حوالے سے پی ڈی ایم کی کئی جماعتوں نے نرم گوشے کا اظہار کر دیا،مولانا فضل الرحمٰن نے گرینڈ ڈائیلاگ کو خارج از امکان قرار دے دیا۔

پی ڈی ایم سربراہی اجلاس میں گرینڈ ڈائیلاگ کے حوالے سے کئی جماعتوں نے نرم گوشہظاہر کیا ،  ذرائع کے مطابق مولانا فضل الرحمن نے گرینڈ مذاکرات کو چال قرار دیتے ہوئے اسے خارج از امکان قرار دے دیا ، پیپلزپارٹی سینیٹ الیکشن میں حصہ لینے پراصرار کر رہی ہے ،آصف زرداری نے سینیٹ اورضمنی الیکشن میں ہرصورت حصہ لینے کی تجویزدی ۔ انہوں نے کہا اگر سینٹ الیکشن میں جاتے ہیں تو بھی ہمارا پلڑا بھاری ہوگا، آرام سے 12 سے 14 نشستیں جیت سکتے ہیں۔

پیپلز پارٹی نے استعفوں کے حوالے سے سارا وزن پی ڈی ایم پر ڈال دیا اورتجویز دی کہ یہ آپشن اس وقت استعمال کیا جائے جب ماحول گرم ہو اور عوام سڑکوں پر ہوں، پیپلزپارٹی نے تجویز دی کہ عوامی رائے عامہ کو ہموار کرنے کے لیے ریلیوں اور جلوس نکالیں جائیں۔

پی پی کے رہنماؤں کامؤقف تھا کہ استعفوں کے لیے ہر وقت تیار ہیں لیکن حکمت عملی میڈیا پر ظاہر نہ کی جائے،سرپرائز ہی رہنے دیاجائے۔ اجلاس میں فیصلہ کی گیا کہ پی ڈی ایم کی سطح پر ملک بھر کے سینئر صحافیوں کو پی ڈی ایم کی تحریک کے حوالے سے آگاہ کیا جائے گا۔