Saturday, April 20, 2024

پی ڈی ایم کی ملکی اداروں کے خلاف تقریر نادانی ہے، وزیراعلیٰ جام کمال

پی ڈی ایم کی ملکی اداروں کے خلاف تقریر نادانی ہے، وزیراعلیٰ جام کمال
October 18, 2020
کوئٹہ (92 نیوز) وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال نے اپوزیشن جماعتوں کی تحریک پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ پی ڈی ایم کی ملکی سالمیت کو محفوظ اور قائم رکھنے والے اداروں کے خلاف تقریر نادانی ہے۔ وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال نے اپنے بیان میں کہا کہ قومی اداروں اور سربراہوں کا جلسے میں ذکر ثبوت ہے کہ اپوزیشن ملک میں اشتعال کی سیاست کوفروغ دینا چاہتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم شاید بھول رہے ہیں، دنیا آج بھی کورونا وائرس کی لپیٹ میں ہے، جلسوں سے نہ کورونا کاخاتمہ ہوگا نہ ہی معیشت کو ہونے والے نقصان کاازالہ ہوسکتا ہے، یہ وقت مشکلات کا مقابلہ کرتے ہوئے متحد ہو کر مستقبل کے سوچنے کا ہے۔