Thursday, May 9, 2024

پی ڈی ایم کی اسٹیئرنگ کمیٹی کا اجلاس ، گلگت الیکشن اور جلسوں کے متعلق تبادلہ خیال

پی ڈی ایم کی اسٹیئرنگ کمیٹی کا اجلاس ، گلگت الیکشن اور جلسوں کے متعلق تبادلہ خیال
November 16, 2020
لاہور (92 نیوز) شاہد خاقان کی زیر صدارت پی ڈی ایم کی اسٹیئرنگ کمیٹی کا اجلاس ہوا۔ اجلاس میں گلگت الیکشن، میثاق پاکستان اور جلسوں کے متعلق تبادلہ خیال کیا گیا۔ اجلاس میں پنجاب اور بلوچستان اسمبلیوں میں تحریک عدم اعتماد پر بھی مشاورت کی گئی۔ میاں افتخار کہتے ہیں تمام نکات کل سربراہ اجلاس میں رکھیں گے۔ گلگت میں دھاندلی کے باوجود وفاقی حکومت کو بھرپور کامیابی نہیں ملی۔ ادھر سعد رفیق کہتے ہیں ن لیگ کے 8 امیدوار پی ٹی آئی میں شامل کرائے گئے۔ یہ پی ڈی ایم تحریک ہی ہے جو آہستہ آہستہ تیز ہو رہی ہے۔ عمران خان نے جو کیا ہے اب وہ ان کے سامنے آرہا ہے۔ انہوں نے کہا پنجاب میں انتخابی عمل میں لوپ ہول ختم کرنے کی ضرورت ہے۔ لاہور کا جلسہ بھرپور ہو گا۔ تمام قیادت اس پر بات کرے گی ۔ رانا مقبول، سمیع اللہ خان ، خواجہ عمران نذیر اس پر کام کر رہے ہیں ۔ ہمارے جلسوں کو روکا نہ جائے اس سے سیاسی کڑواہٹ مزید بڑھ جائے گی ۔ سعد رفیق بولے جی بی میں آج 2018 الیکشن کا ایکشن ری پلے تھا ۔ انتخابی عمل کی خرابیوں کو دور کرنا ہو گا ۔ مسلم لیگ ن کے رہنماوں کی پکڑ دھکڑ بند  کی جائے۔ اس سے سیاسی درجہ حرارت بڑھے گا ۔ سیاسی کارکنوں کی گرفتاریوں سے تلخیوں میں اضافہ ہو گا۔