Thursday, May 9, 2024

پی ڈی ایم کو ٹائیفائیڈ ہوا، قوم کو اس سے بچانے کیلئے نئی ویکسین متعارف کرائینگے، فردوس

پی ڈی ایم کو ٹائیفائیڈ ہوا، قوم کو اس سے بچانے کیلئے نئی ویکسین متعارف کرائینگے، فردوس
January 28, 2021

لاہور (92 نیوز) معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان کا کہنا ہے، پی ڈی ایم کو ٹائیفائیڈ ہوا ہے، قوم کو اس سے بچانے کے لیے نئی ویکسین متعارف کرانے جا رہے ہیں، وہ ویکسین قانون کی بالادستی اور شوآف ہینڈ کی ہے۔

جمعرات کے روز تقریب سے خطاب کرتے ہوئے اُنہوں نے کہا، سینٹ الیکشن ایوان بالا کو کرپشن سے پاک کرنے کا موقع ہے، شو آف ہینڈ کی ویکسین استعمال کریں۔ سینٹ الیکشنز میں شو آف ہینڈز کی ویکسین کے ذریعے ضمیر فروشی کی سیاست کو ختم کریں گے۔

انہوں نے کہا ہیلتھ کیئر کے ہیروز کے ساتھ بیٹھنا قابل فخر ہے، غیر سرکاری سطح پر پبلک انٹرسٹ کی بات ہو تو حکومت جان نہیں چھڑا سکتی۔ کوئی بھی حکومت اکیلے چیلنجر سے نہیں نمٹ سکتی، کل وزیر اعلیٰ نے ٹائیفائیڈ کی ویکسین کا باقائدہ افتتاح کیا، پاکستان تحریک انصاف کے منشور میں صحت اولین ترجیح ہے۔

اُن کا کہنا تھا ہیلتھ اسٹرکچر، ہیلتھ ریفارمز اور ڈیجیٹل ٹیکنالوجی کے ساتھ جڑے پروگرامز متعارف کرایا۔ ڈویلپمنٹ پروجیکٹ دوسرے جبکہ ہیلتھ کیئر کو پہلے نمبر پر رکھا گیا۔ فیز 1 میں بارہ اضلاع میں ٹائیفائیڈ ویکسین لانچ کرنے جا رہے۔ دوسرے فیز میں 24 اضلاع میں تقریباً ۲ کروڑ بچوں کو ویکسین لگائیں گے۔ پنجاب کے 12 کروڑ عوام کے لئے یونیورسل ہیلتھ کوریج پروگرام شروع کرنے جا رہے ہیں۔ وزیر اعلیٰ نے اس سال اسپتالوں میں عدم دستیاب سہولیات کو مکمل کیا۔

فردوس عاشق بولیں ہماری قوم کی بچیاں سانجیاں ہیں، میں دعاگو ہوں بختاور زندگی کی نئی اننگز کھیلنے جا رہی ہے، اس کو خوشیاں ملیں۔ میں امید کرتی ہوں وہ پیسے غریب بچوں کے لیے دے رہی ہوں۔

مزید کہا، ہم نمودونمائش کی جڑوں کو اُکھاڑنے نکلے ہیں، جہاں کہیں زل سبحانی اور شاہی خاندان ملتا ہے۔ مگر ہمارا جذبہ کم نہیں ہوگا ہر کسی کو اپنا کردار ادا کرنا ہے۔