Friday, May 17, 2024

پی ڈی ایم کو نازک موقع پر منفی سیاست زیب نہیں دیتی، وزیراعلیٰ بزدار

پی ڈی ایم کو نازک موقع پر منفی سیاست زیب نہیں دیتی، وزیراعلیٰ بزدار
October 31, 2021 ویب ڈیسک

لاہور (92 نیوز) وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کا کہنا ہے پی ڈی ایم کو نازک موقع پر منفی سیاست زیب نہیں دیتی۔

وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا یہ وقت سیاسی پوائنٹ سکورنگ کا نہیں بلکہ اتحاد اور اتفاق کا ہے، موجودہ حالات میں اپوزیشن جماعتوں کو ذمہ داری کا مظاہرہ کرنا چاہئے۔

اُنہوں نے کہا افسوس ہے اپوزیشن موجودہ حالات میں بھی سیاسی دکانداری چمکا رہی ہے، جلسے جلوسوں سے ملک کو آگے نہیں لے جایا سکتا، اپوزیشن جماعتوں کا منفی رویہ قومی مفادات سے متصادم ہے۔