Friday, May 17, 2024

پی ڈی ایم کو بچانے کیلئے مولانا فضل الرحمٰن متحرک ، آصف زرداری ، نواز شریف سے رابطہ

پی ڈی ایم کو بچانے کیلئے مولانا فضل الرحمٰن متحرک ، آصف زرداری ، نواز شریف سے رابطہ
March 24, 2021

اسلام آباد (92 نیوز) پی ڈی ایم کو بچانے کےلیے مولانا فضل الرحمٰن بھی متحرک ہو گئے۔ مولانا فضل الرحمٰن نے آصف زرداری اور نواز شریف سے ٹیلی فونک رابطہ کیا۔

ذرائع کے مطابق مولانا فضل الرحمٰن نے دونوں رہنماؤں سے متنازعہ بیان بازی کو روکنے کا مطالبہ کر دیا۔ انہوں نے مؤقف اختیار کیا کہ ہم حکومت کے خلاف لڑنے کے لیے متحد ہوئے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ آپس میں لڑائی کا فائدہ حکومت کو پہنچے گا، ہم کمزور ہوں گے۔

ذرائع کے مطابق رہنماؤں نے پی ڈی ایم کی آئندہ کی حکمت عملی پر بھی تبادلہ خیال کیا۔ ذرائع نے بتایا کہ مولانا فضل الرحمٰن نے کہا کہ سینیٹ میں اپوزیشن لیڈر کا عہدہ مسلم لیگ ن کو دینے کا فیصلہ ہوا تھا۔ امید ہے پیپلزپارٹی پی ڈی ایم کے فیصلوں پر عمل درآمد کرے گی۔

ذرائع کے مطابق مولانا فضل الرحمٰن اور نواز شریف کے درمیان جمعہ کو مریم نواز کی نیب میں پیشی پر بھی گفتگو ہوئی۔