Saturday, May 18, 2024

پی ڈی ایم کامیابی سے آگے بڑھ رہی ہے ، احسن اقبال

پی ڈی ایم کامیابی سے  آگے بڑھ رہی ہے ، احسن اقبال
January 2, 2021

لاہور(92 نیوز) مسلم لیگ ن کے رہنما احسن اقبال نے کہا کہ پی ڈی ایم کامیابی سے آگے بڑھ رہی ہے، حکومت کو گھر بھیج کر رہیں گے، یہ لوگ اپوزیشن پر الزام تراشی کرکے اپنی کرپشن چھپا رہے ہیں۔

سابق وزیر داخلہ اور مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما احسن اقبال نے کہا کہ فارن فنڈنگ کیس کا فیصلہ انصاف پر ہوا تو پی ٹی آئی کی سیاست ختم ہوجائے گی۔

رانا ثناءاللہ نے کہا کہ  وزیراعظم گھبرائے ہوئے ہیں، اگر پی ڈی ایم کا اثر نہیں تو پریشان کیوں ہیں، نااہل ٹولے کو اتار کر ملک و قوم کی جان چھڑائی جائے گی۔