Wednesday, May 8, 2024

پی ڈی ایم کا گریٹر اقبال پارک میں پانی جمع کرنے کا دعویٰ غلط ثابت

پی ڈی ایم کا گریٹر اقبال پارک میں پانی جمع کرنے کا دعویٰ غلط ثابت
December 10, 2020

لاہور (92 نیوز) پی ڈی ایم کا گریٹر اقبال پارک میں پانی جمع کرنے کا دعویٰ غلط ثابت ہو گیا۔ گریٹر اقبال پارک میں معمول کے تحت کہیں کہیں لگایا گیا گیا ۔ پانی بھی دھوپ سے سوکھ گیا۔

مینارپاکستان کے پہلو میں ڈیم، پانی ہی پانی کے دعوے جھوٹ نکلے۔ 92نیوز نے سیکڑوں کنال پر محیط سبزہ زار کا جائزہ لیا تو کہیں پانی نظرنہ آیا۔ مینارپاکستان میں سیر کرنے کے لئے آنے والوں نے بھی 92نیوز کی تائید کی۔

پی ڈی ایم نے سیکڑوں ایکڑ پر محیط لاہور سے تاریخی گریٹراقبال پارک میں جلسہ کرنے کا اعلان کر رکھا ہے۔ میزبان مسلم لیگ ن کے لیے اب اس بڑے پارک کو بھرنا چیلنج بنا ہوا ہے۔ پی ڈی ایم کی قیادت کی جانب سے روزانہ کی بنیاد پر مینارپاکستان میں انتظامیہ کی جانب سے پانی چھوڑ دینے کے دعوے کیے جا رہے ہیں۔ پی ڈی ایم کی پارٹیوں کے کارکن استعفے سے پہلے ہی گریٹراقبال پہنچ گئے۔