Friday, March 29, 2024

پی ڈی ایم کا پیپلز پارٹی اور اے این پی کو اپنے فیصلوں پر نظر ثانی کا مشورہ

پی ڈی ایم کا پیپلز پارٹی اور اے این پی کو اپنے فیصلوں پر نظر ثانی کا مشورہ
April 26, 2021

اسلام آباد (92 نیوز) پی ڈی ایم نے پیپلز پارٹی اور اے این پی کو اپنے فیصلوں پر نظر ثانی کا مشورہ دیدیا۔

چیئرمین پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) مولانا فضل الرحمٰن نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا، پی ڈی ایم پوری قوت کے ساتھ موجود اور حکومت کے خاتمے کیلئے پر عزم ہے۔ معیشت تباہ ہوچکی ہے، یہ سلسلہ کئی سال تک برقرار رہے گا۔

اُنہوں نے کہا کہ، کچھ ساتھیوں نے غلط انداز میں پی ڈی ایم چھوڑنے کی، بات کی چاہتے ہیں وہ فیصلے پر نظر ثانی کریں۔ پی ڈی ایم کا سربراہ اجلاس بلانے کا فیصلہ ہوا جس میں معیشت کی بہتری پر مشاورت ہوگی، رمضان المبارک کے بعد پوری قوت کے ساتھ عوامی رابطے کا آغاز کیا جائے گا۔ جمہوریت کے تقاضے پورے ہونے چاہئیں

اُن کا کہنا تھا کہ کوویڈ کا نزلہ تو عام عوام پر گرتا ہے، کورونا تو دور کی بات عام بیماریوں کے لیے بھی دوائی امپورٹ نہیں کی گئی۔ اس صورتحال میں ہم اپنے موقف پر قائم ہیں کہ اس حکومت کا خاتمہ ضروری ہے۔