Friday, May 17, 2024

پی ڈی ایم کا ورچوئل سربراہی اجلاس آج ہوگا

پی ڈی ایم کا ورچوئل سربراہی اجلاس آج ہوگا
November 15, 2021 ویب ڈیسک

کراچی (92 نیوز) پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کا ورچوئل سربراہی اجلاس آج ہوگا۔

پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن کراچی سے اجلاس کی صدارت کریں گے۔

پی ڈی ایم کے آئندہ کے احتجاج اور مظاہروں کے شیڈول پر حکمت عملی طے ہوگی، پارلیمنٹ میں ممکنہ پیش ہونے والے بلز، نیب آرڈیننس اور الیکشن اصلاحات سے متعلق بھی جائزہ لیا جائے گا۔