Friday, May 17, 2024

پی ڈی ایم کا مہنگائی کیخلاف پہلے مہنگائی مارچ اور پھر لانگ مارچ کا فیصلہ

پی ڈی ایم کا مہنگائی کیخلاف پہلے مہنگائی مارچ اور پھر لانگ مارچ کا فیصلہ
November 6, 2021 ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) نے مہنگائی کے خلاف پہلے مہنگائی مارچ اور پھر لانگ مارچ کا فیصلہ کرلیا۔

پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کی زیر صدارت پی ڈی ایم کے آن لائن ورچوئل اجلاس میں اہم فیصلے کیے گئے، جس کے مطابق 13 نومبر کو کراچی سے احتجاجی تحریک کا آغاز ہوگا، عوام کو بھرپور شرکت کی دعوت دیدی گئی۔

ذرائع کے مطابق پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کے رہنماؤں نے اتفاق کیا کہ پی ڈی ایم 17 نومبر کو کوئٹہ میں مہنگائی کے خلاف لانگ مارچ کرے گی۔ 20 نومبر کو پشاور میں لانگ مارچ کیا جائے گا جبکہ لاہور میں 29 یا 30 نومبر کو مہنگائی مارچ کرنے کی تجویز دی گئی۔

پی ڈی ایم کا آئندہ سربراہی اجلاس 11 نومبر کو اسلام آباد میں ہوگا۔

ادھر دوسری جانب شہباز شریف نے سراج الحق اور اچکزئی سے رابطے کیے، مشترکہ حکمت عملی اپنانے پر اتفاق کیا۔